مسٹر بیسٹ کی دوست سے شادی کی خبر نے سوشل میڈیا نیا ہنگامہ کھڑا دیا

مسٹر بیسٹ کی دوست سے شادی کی خبر نے سوشل میڈیا نیا ہنگامہ کھڑا دیا

مسٹر بیسٹ نے اپنیگرل فرینڈ، گیمنگ اسٹریمر اور کنٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کرلی۔
مسٹر بیسٹ  کی دوست سے شادی کی خبر نے سوشل میڈیا نیا ہنگامہ کھڑا دیا

Webdesk

|

23 Jul 2026

 یوٹیوبر کی اپنی یوٹیوبر گرل فرینڈ سے شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا۔ شادی کے متعلق خبر، تصاویر اور مداحوں کے تبسرے آنا فانا دائرل ہو گئے۔

مشہور یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے اپنیگرل فرینڈ، گیمنگ اسٹریمر اور کنٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کرلی۔

جمی ڈونلڈسن نے اپنی زندگی کے اہم ترین واقعہ کے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کین تو مبارکباد کے پیغامات کا نہ رکنے والاسلسلہ شروع ہو گیا۔

جمی ڈونلڈسن مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور انہیں یو ٹیوب پر کام سے شہرے حاصل کرنے والی سب سے زیادہ مقبول پرسنیلیٹی تصور کیا جاتا ہے۔

دونوں کی شادی ایک پرائیویٹ آئی لینڈ پر ہوئی۔ جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، مجھے میری مسز بیسٹ مل گئی، اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔

تصاویر میں اس جوڑے کو رومانوی انداز میں فوٹو بنواتے دیکھ کر مسٹر بیسٹ کے مداحوں کے ساتھ عام یوزر بھی جھوم اٹھے۔ مداحوں نے نیک تمناں اور محبت بھرے پیغامات سے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔

مسٹر بیسٹ کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جمی، تم ہر خوشی کے حقدار ہو، جبکہ ایک اور نے انہیں ایک دوسرے کے لیے بہترین جوڑی قرار دیا۔

شادی کے موقع پر 28 سالہ مسٹر بیسٹ نے کریم رنگ کا ٹکسیڈو اور سیاہ بو ٹائی پہن رکھی تھی، جبکہ 26 سالہ تھیا بوئسن سفید رنگ کے نفیس لیس سے مزین روایتی عروسی لباس میں تھیں۔

دونوں کی تصاویر خوشی، محبت اور جشن کے خوبصورت لمحات کی عکاسی کرتی نظر آئیں۔  مسٹر بیسٹ اور تھیا بوئسن کی پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔

یوٹیوب، سائنس اور نئی چیزیں سیکھنے کے مشترکہ شوق نے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوری 2025 میں مسٹر بیسٹ نے منفرد انداز میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کی تھی۔

گزشتہ سال ہونے والی منگنی کی وجہ سے اب شادی کی خبر کسی کے لئے سرپرائز نہیں تھی، لیکن اس کے باجود اس شادی کو بہت زیادہ توجہ ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!