1 hour ago
مومنہ اقبال ہراسانی کیس، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
Webdesk
|
22 May 2026
لاہور : اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے ہائی پروفائل کیس سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 'حالیہ معاملہ، جس میں مسلم (ن) کے ایک رکن اسمبلی اور ایک معروف میڈیا شخصیت شامل ہیں، ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس سے مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ کسی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا استحصال کی کی کوشش میں ملوث کسی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی فرد، چاہے اس کا عہدے، حیثیت یا سیاسی تعلق کچھ بھی ہو، قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ریاستی ادارے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کو ذاتی مواد منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے کر دباؤ ڈالنے یا استحصال کرنے کی ہر کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا، اسے متعلقہ عناصر کے لئے وارننگ سمجھا جائے۔
مومنہ اقبال اور ان کے وکلا نے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک خاتون فنکارہ کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
Comments
0 comment