ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے
ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

Webdesk

|

4 Dec 2025

لاہور: ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔

اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔

ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ فوڈ رائیڈرز کے اس عمل سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ندا یاسر کا یہ متنازع بیان بالکل پسند نہ آیا اور اسے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے مارننگ شو کی پسندیدہ میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم اب اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ندا یاسر کے بیان پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کھل کر تنقید کی ہے۔فضا علی نے کہا کہ یہ رائیڈرز ہمارے کھانے  رات کی تاریکی میں پہنچاتے ہیں۔

ہم مہنگا کھانا تو لیتے ہیں مگر انہیں عزت دینا بھول جاتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ رائیڈرز بھی انسان ہیں۔ کسی کے بیٹے، کسی کے باپ، اور کئی گھروں کے واحد کفیل بھی ہیں۔

انہیں احترام دینا نہایت ضروری ہے۔فضا علی کی اس پوسٹ کی تائید میں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کے تبصروں کا سیلاب امڈ آیا۔

کسی نے لکھا کہ آپ نے درست بات کی رائیڈرز کی محنت کو سلام، تو کسی نے کہا کہ شکر ہے ابھی کچھ سچ بولنے والے لوگ زندہ ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹپ دینا لازمی نہیں ہے لیکن کسی کو عزت دینا ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ انہی باتوں سے پتا چلتا ہے کہ کس کی کیا ذہنیت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!