نیلم منیر کو آخرت کی فکر ستانے لگی
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2023
خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو آخرت کی فکر ستانے لگے اور وہ اسے اسے بہتر کرنے پر کام کررہی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپکی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟۔
جس پر نیلم نے ایک لفظ میں صارف کا جواب ’’آخرت‘‘!۔
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 'میری اب کوئی دنیاوی خوہاش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری ہی خواہش ہے'۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ موت تو برحق ہے، میری خواہش ہے کہ جنازہ اچھا ہو اور اللہ تعالیٰ مجھے بخشش دے کر جنت میں جانے کا حکم دیں۔ نیلم منیر نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے ہدایت دے کر اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل
کرلے۔
Comments
0 comment