8 hours ago
نازیبا باتوں اور والدین سے متعلق نازیبا سوال پر یوٹیوبر مشکل میں پھنس گئے
![نازیبا باتوں اور والدین سے متعلق نازیبا سوال پر یوٹیوبر مشکل میں پھنس گئے](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/11/nzyb-btwn-wr-wldyn-sy-mtaalq-nzyb-swl-pr-ywttywbr-mshkhl-myn-phns-gy-y_1739219023-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
11 Feb 2025
بھارت کے مشہور یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہ بادیہ عرف بیئر بائیسپس نے نازیبا باتوں پر معافی مانگ لی۔
یوٹیوبر نے والدین سے متعلق والدین سے متعلق توہین آمیز سوال کیا تو مداحوں نے اس پر تنقید شروع کردی اور پھر یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا۔
شدید تنقید کے بعد یوٹیوبر نے نہ صرف ویڈیو ڈیلیٹ کی بلکہ نیا پیغام جاری کر کے معافی بھی مانگی اور کہا کہ مجھے ایسی بات نہیں بولنی چاہیے تھی۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، ’میرا تبصرہ نامناسب اور مضحکہ خیز بھی تھا۔ کامیڈی میرا شعبہ نہیں۔ میں صرف معافی مانگنے آیا ہوں، کئی لوگوں نے سوال کیا کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کا یہی استعمال کرنا چاہتا ہوں؟ ظاہر ہے کہ نہیں۔ میں کوئی وضاحت یا جواز پیش نہیں کروں گا، بس معذرت خواہ ہوں۔ یہ میری غلطی تھی۔‘
شو کے اس ایپی سوڈ پر تنقید کے بعد الہ بادیہ اور شو کے منتظمین کے خلاف ایک شکایت بھی درج کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر 'نازیبا زبان' کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے بھی متعلقہ اسٹوڈیو پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کی اور مقدمہ بھی درج کرلیا جس کے بعد یوٹیوبر کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment