1 hour ago
پاکستان آئیڈل نے زندگی یکسر تبدیل کر دی، رومیسہ طارق
Webdesk
|
1 Dec 2025
کراچی: پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 میں شامل لاہور کی رومیسہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان آئیڈل نے زندگی یکسر تبدیل کر دی ہے، لوگ اب ہر جگہ مجھے پہچاننے لگے ہیں، میں نے میوزک نہیں سیکھا بلکہ مجھے گانے سن کر بہن نے مشورہ دیا کہ مزید گاتی رہو۔
رومیسہ طارق کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس کے دوران گایا گیا گیت لونگ گواچا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس نے مجھے ملک بھر میں مقبول بنا دیا۔
رومیسہ طارق نے یونیورسٹی آف لندن سے بزنس میں گریجویشن کر رکھی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی جب معلوم ہوا کہ میری گائیکی وائرل ہو چکی ہے۔
فارغ اوقات میں رومیسہ گٹار بجا کر پریکٹس کرتی ہیں، گلوکاری کے ساتھ وہ ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا اور باہر کھانا کھانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
رومیسہ طارق نے کہا کہ بیک اسٹیج تمام امیدوار ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ماحول دوستانہ ہے، آنے والے راونڈز میں کامیابی کے لیے انہوں نے ووٹنگ کی ذمے داری دوستوں کی ایک طویل فہرست کو سونپ دی ہے اور وہ سخت مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
Comments
0 comment