پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خاتون کے لباس پر اعتراض کو عطا تارڑ نے ہراسانی قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
16 Aug 2024
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی نمائندگی کرنے والی خاتون کے لباس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے اعتراض اٹھایا ہے۔
اقبال آفریدی نے اجلاس میں شریک ہونے والی خاتون کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لباس میں اجلاس میں شرکت نہیں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے ایس او پیز بننے چاہیے۔
چیئرمین کمیٹی نے اقبال آفریدی کے معاملے پر معذرت کی۔
اُدھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے واقعے کو ہراسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے، تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے، پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔
Comments
0 comment