3 hours ago
ارب پتی شخص نے 55 کروڑ ڈالر میں تاریخ کا مہنگا ترین گھر خرید لیا
Webdesk
|
24 Apr 2026
کیف: یوکرینی ارب پتی رینات اخمیتوف نے موناکو میں 47.1 کروڑ یورو (تقریبا 55 کروڑ ڈالر) مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے، جو امریکی اخبارکے مطابق عالمی سطح پر رہائشی جائیدادوں کی مارکیٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا ہے۔
یہ اپارٹمنٹ Mareterra نامی پروجیکٹ کا حصہ ہے، جو موناکو کے جدید ترین علاقوں میں سے ایک اور دنیا بھر کے امیر ترین افراد کی پسندیدہ جگہ بن چکا ہے۔
پانچ منزلوں پر مشتمل اس اپارٹمنٹ میں 21 کمرے، نجی سوئمنگ پول، جاکوزی اور 8 پارکنگ لاٹس موجود ہیں، جبکہ بحیرہ روم کے سامنے بالکونیوں اور ٹیرس کے علاوہ اس کا رہائشی رقبہ تقریبا 2500 مربع میٹر ہے۔
امریکی ج ریدے نے یہ بھی بتایا کہ اس خریداری کا معاہدہ یوکرین پر روسی حملے سے قبل طے پایا تھا، جو عالمی رئیل اسٹیٹ میں اخمیتوف کی وسیع سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
رینات اخمیتوف 7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے ساتھ یوکرین کے امیر ترین شخص ہیں، جنہوں نے دھات سازی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں سے اپنی دولت بنائی۔
ان کے پاس رئیل اسٹیٹ کا ایک بڑا پورٹ فولیو ہے جس میں فرانسیسی ریویرا پر واقع مشہور Les Cdres ولا جیسی تاریخی عمارتیں بھی شامل ہیں۔
Comments
0 comment