رادھیکا کا ہیروں سے مزین جوڑا، قیمت آپ کی آنکھیں پھاڑ دے گی
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
امبانی کی بہو رادھیکا نے اپنی شادی کی تقریب میں اصلی ہیروں سے جڑا قیمتی لباس پہنا جس کی قیمت نے سب کی آنکھیں پھاڑ دی ہیں۔
رادھیکا اور اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے حوالے سے کروش بیش پر ستاروں سے بھری شام کا انعقاد کیا گیا جس میں دلہنیا رادھیکا سفید رنگ کا لباس پہن کر مہمانوں کے سامنے آئیں۔
رادھیکا نے اننت کا ہاتھ پکڑ کر چمکتے لباس میں انٹری دی تو سب کی آنکھیں کھلی رہ گئیں کیونکہ اُن کے لباس کی چمک مصنوعی ستاروں یا موتی کی نہیں بلکہ اصلی ہیروں کی تھی اور جوڑے میں متعدد اصلی ہیرے لگے ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا نے جو جوڑا زیب تن کیا اُس کی بھارتی کرنسی میں مالیت 567 کروڑ روپے ہے۔
اننت اور رادھیکا کی تقریبات 13 جولائی بروز ہفتہ تک جاری رہیں گی اور آخری استقبالیہ اتوار، 14 جولائی کو ہوگا۔
Comments
0 comment