راکھی ساونت نے عادل درانی کی دوسری شادی پر کیا کہا؟
Webdesk
|
9 Mar 2024
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے 3 مارچ کو بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ دوسری شادی کی، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
عادل درانی کی دوسری شادی پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ہاں یہ سچ ہے، عادل نے شادی کرلی، اُنہوں نے سومی خان سے کورٹ میرج کی ہے اور اُن کے پاس کورٹ میرج کا سرٹیفکیٹ بھی ہے۔
راکھی نے مزید کہا کہ عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل درانی نے کہا ہے کہ یہ اُن کی دوسری نہیں بلکہ پہلی شادی ہے اور اُنہوں نے چُھپ کر نہیں بلکہ پوری دُنیا اور خاندان کے سامنے سومی خان سے شادی کی ہے۔
Comments
0 comment