رمشا خان اور خوشحال خان کا شادی کا باضابطہ اعلان

رمشا خان اور خوشحال خان کا شادی کا باضابطہ اعلان

بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی سے یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کرچکے ہیں۔
رمشا خان اور خوشحال خان کا شادی کا باضابطہ اعلان

Webdesk

|

17 Apr 2026

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور ساتھی اداکار خوشحال خان نے  شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا اور شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

انسٹاگرام پر رمشا اور خوشحال نے ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی سے یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کرچکے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس نئے سفر کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر بے حد شکر گزار ہیں۔ جن سب لوگوں نے اس راستے میں ہمارا ساتھ دیا، ہمیں محبت اور دعاں سے نوازا، ان سب کا دل سے شکریہ ، آپ کی محبت ہمارے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے۔

رمشا اور خوشحال کی جانب سے کہا گیا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے مدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہماری ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ ہمارے اس سفر کا حصہ بننے اور ہمیشہ ہمیں اپنی محبت اور دعاں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔

رمشا کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں شادی کی تصاویر میں لال رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ خوشحال نے کالے رنگ کی شلوار قمیض پہنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شادی کی افواہوں کے بعد رمشا اور خوشحال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!