رشمیکا مندانا کا سلمان خان سے متعلق انتہائی اہم انکشاف
Webdesk
|
13 Dec 2024
ممبئی : بلاک بسٹر فلم 'پشپا 2: دی رول' کی زبردست کامیابی کے بعد رشمیکا مندنا ان دنوں فلم 'سکندر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں رشمیکا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور شوٹنگ کے دوران اپنی بیماری کے وقت سلمان سے مدد کے بارے میں بات کی۔
اپنے انٹرویو کے دوران سلمان خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے رشمیکا کا کہنا تھا کہ 'یہ بالکل ایک خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ وہ بہت خاص اور انتہائی عاجز انسان ہیں۔
انہوں نے بتایا، 'شوٹنگ کے دوران جب میں ٹھیک نہیں تھی، تو جیسے ہی سلمان کو اس بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے میری خیریت دریافت کی اور عملے کو کہا کہ مجھے صحت بخش کھانا، گرم پانی اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا، 'میں فلم سکندر کیلیے بہت پْرجوش ہوں۔ یہ میرے لیے ایک خاص فلم ہونے والی ہے اور میں مداحوں کے اس فلم کو دیکھنے سے متعلق زیادہ انتظار نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ سلمان خان نے رواں سال جون میں 'سکندر' کے حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک نئی شکل میں مونچھوں اور داڑھی کے ساتھ دیکھا گیا۔سلمان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، 'عید 2025 کا انتظار ہے ٹیم سکندر کے ساتھ۔
Comments
0 comment