اروشی روٹیلا کی متنازع آڈیو بھی سامنے آگئی

اروشی روٹیلا کی متنازع آڈیو بھی سامنے آگئی

اروشی روٹیلا اور ان کے مینیجر کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے۔
اروشی روٹیلا کی متنازع آڈیو بھی سامنے آگئی

Webdesk

|

18 Jul 2024

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی فون کال کی آڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اروشی روٹیلا اور ان کے مینیجر کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارتی اداکارہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی آڈیو میں اپنے مینیجر پر اپنی متنازع ویڈیو لیک ہونے کے سبب غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

اروشی اپنے مینیجر سے کہہ رہی ہیں کہ کیا آپ نے ویڈیو دیکھی ہے؟ جس پر ان کا مینیجر اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہاں دیکھی ہے اور ہماری ٹیم ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے میں مصروف ہے۔

اروشی روٹیلا اس کے بعد غصہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ سب کیسے لیک ہوجاتا ہے، فوری طور پر میرا رابطہ ٹیم سے کروائیں۔

اداکارہ کے غصہ کرنے پر مینیجر انہیں کہتے ہیں کہ جب آپ 19 جولائی کو واپس آئیں گی ہم تب بات کریں گے ابھی کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے اس بارے میں فون پر ساتھ بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!