ایپل کا آئی فون 18 پرو سیریز اور فولڈ ایبل آئی فون ڈیو متعارف، قیمتیں اور خصوصیات سامنے آگئیں

ایپل کا آئی فون 18 پرو سیریز اور فولڈ ایبل آئی فون ڈیو متعارف، قیمتیں اور خصوصیات سامنے آگئیں

کمپنی نے پہلی بار فولڈ ہونے والا آئی فون بھی پیش کیا ہے جسے آئی فون ڈیو کا نام دیا گیا ہے
ایپل کا آئی فون 18 پرو سیریز اور فولڈ ایبل آئی فون ڈیو متعارف، قیمتیں اور خصوصیات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2026

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنی نئی آئی فون 18 پرو سیریز متعارف کرادی ہے، جس میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس شامل ہیں۔ کمپنی نے پہلی بار فولڈ ہونے والا آئی فون بھی پیش کیا ہے جسے آئی فون ڈیو کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی پرو سیریز میں کارکردگی، کیمرا، بیٹری اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نمایاں بہتری کی گئی ہے، جبکہ دونوں ماڈلز میں نئی اے 20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے۔

آئی فون 18 پرو

آئی فون 18 پرو میں 48 میگا پکسل کا نیا فیوژن کیمرا دیا گیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ اپرچر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے روشنی کے مطابق کیمرے کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ فوٹوگرافی پر زیادہ بہتر ہوگی۔

Purported iPhone Ultra dummy unit

فون میں اے 20 پرو چپ، جدید ویپر چیمبر، چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ اور آئی او ایس 27 کے ساتھ ایپل انٹیلی جنس کی سہولت بھی موجود ہے۔

یہ فون بلیک، سلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

قیمت: 256 جی بی میموری والے ماڈل کی امریکی قیمت 1,199 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریبا 3 لاکھ 32 ہزار 555 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

آئی فون 18 پرو میکس

آئی فون 18 پرو میکس میں پرو ماڈل کی تمام اہم خصوصیات کے ساتھ سائز اور مزید بہتر بیٹری دی گئی ہے۔ ایپل کے مطابق یہ آئی فون کی تاریخ میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری والا فون پیش کیا گیا ہے۔

اس میں بھی 48 میگا پکسل مین کیمرا، اے 20 پرو چپ، نئی ویپر چیمبر ٹیکنالوجی اور بہتر مصنوعی ذہانت کی خصوصیات شامل ہیں۔ ویڈیو پلے بیک کا دورانیہ 45 گھنٹے تک بتایا گیا ہے۔

Apple iPhone 18 Pro series and Ultra (Duo?): what to expect

اس کی ریم 12 گیگا بائیٹس جبکہ کم سے کم اسٹوریج 256 جی بی اور زیادہ سے زیادہ 1 ٹی بی دی گئی ہے۔ اسٹوریج اور ریم کے حساب سے ماڈل کی قیمت میں فرق بھی ہے۔

قیمت: آئی فون 18 پرو میکس کے 256 جی بی ماڈل کی امریکی قیمت 1,299 ڈالر ہے، جو تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار 291 پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے۔

فولڈ ایبل آئی فون ڈیو

ایپل نے پہلی مرتبہ فولڈ ہونے والا آئی فون بھی متعارف کرایا ہے، جس کا نام آئی فون ڈیو رکھا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 7.6 انچ کا اندرونی فولڈنگ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اس کی آپریٹنگ کیلیے پینسل بھی دی گئی ہے۔

The front of a burgundy iPhone 18 Pro is displayed next to a rear-facing burgundy iPhone 18 Pro Max.

فولڈ ہونے کے بعد یہ نسبتاً کمپیکٹ شکل اختیار کرتا ہے، جبکہ کھولنے پر بڑی اسکرین ملتی ہے جو ایک ساتھ متعدد کام کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس ماڈل کی ابتدائی قیمت **1,999 ڈالر** رکھی گئی ہے، جو موجودہ شرح کے مطابق تقریباً **5 لاکھ 54 ہزار 443 پاکستانی روپے** بنتی ہے۔

پری آرڈر کب شروع ہوگا؟

آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہوں گے، جبکہ دونوں فونز کی باقاعدہ فروخت 18 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ایپل کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 65 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پری آرڈر دستیاب ہوگا۔

فولڈ ایبل آئی فون ڈیو کی دستیابی 23 ستمبر سے ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!