کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

Webdesk

|

10 Sep 2026

کراچی : شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔اسپتال حکام کے مطابق سرجانی ٹان کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص کو بدھ کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر پی سی آر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 42 کیسز میں 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!