3 hours ago
4 دن میں پیٹرول 24 روپے سے زائد بڑھ گیا، فی لیٹر قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی
ویب ڈیسک
|
10 Sep 2026
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ یوں چار روز میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 11 ستمبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 53 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔
Comments
0 comment