ریا چکروتی کو بڑا ریلیف مل گیا
Webdesk
|
27 Oct 2024
ممبئی :بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپورت کے کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔
سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
کیس میں سی بی آئی نے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھا جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر تھے،تاہم اب بھارت کی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے اس لک آئوٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، بیورو آف امیگریشن اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا ۔
جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment