صبا قمر پولیس کی وردی پہننے کے بعد نئی مشکل میں پڑ گئیں

صبا قمر پولیس کی وردی پہننے کے بعد نئی مشکل میں پڑ گئیں

صبا قمر کے پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو شوٹ کروانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
صبا قمر پولیس کی وردی پہننے کے بعد نئی مشکل میں پڑ گئیں

Webdesk

|

25 Dec 2025

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس کی وردی پہننے کے بعد مشکل میں پڑ گئیں۔

صبا قمر کے پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو شوٹ کروانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

اس حوالے سے لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے ا داکارہ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اس معاملے پر درخواست گزار وسیم زوار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں صبا قمر ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگایا ہوا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پولیس یونیفارم پہننے سے قبل پولیس سے این او سی لینا ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ تھانہ پرانی انار کلی کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!