سدھو کپل شرما شو میں دوبارہ کیوں واپس آگئے، وجہ بتادی؟
پانچ برس قبل ان کے شو سے الگ ہونے کے بعد اداکارہ ارچنا پوران سنگھ نے جج کے فرائض ادا کئے۔
Webdesk
|
18 Nov 2024
ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر، سیاستداں اور کپل شرما شو کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وہ کپل شرما کے شو میں صرف اپنی شرط پر واپس آئے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھو پاجی کی 5 برس تک شو سے الگ رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ہی کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی ہوئی ہے، تاہم اس مرتبہ وہ بحیثیت سپیشل گسٹ کے طور پر شو میں شریک ہوں گے۔
ماضی میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے کپل کے شو میں آنے والے 61 سدھو پاجی اب کی بار نیٹ فلیکس انڈیا کے دی گریٹ انڈین کپل شو کے اس ہفتے کی قسط میں واپس آئے۔
پانچ برس قبل ان کے شو سے الگ ہونے کے بعد اداکارہ ارچنا پوران سنگھ نے جج کے فرائض ادا کئے۔
Comments
0 comment