شعائر اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں رجب بٹ کو ریلیف مل گیا
Webdesk
|
31 Mar 2026
لاہور: عدالت نے شعائر اسلام کی مبینہ بے حرمتی کے کیس میں رجب بٹ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ سٹی کورٹ میں شعائرِ اسلام کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت سیشن عدالت وسطی میں ہوئی، جہاں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ عبوری ضمانت پر رہا ملزم رجب بٹ سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہوا۔ اس پر ملزم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کے تحت ایک درخواست بھی جمع کروائی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کیلئے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم نے اسی مقدمے میں قبل ازیں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ حیدری مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا
Comments
0 comment