شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ہنی مون پر انجوائے کرنے کی تصاویر وائرل

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ہنی مون پر انجوائے کرنے کی تصاویر وائرل

شعیب اور ثنا جاوید نے دوسری شادی کا جنوری 2024 میں اعلان کیا ہے
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ہنی مون پر انجوائے کرنے کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

چند ماہ قبل دوسری شادی کرنے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور شوبز اداکارہ ان دنوں امریکا میں ہنی مون پر ہیں۔

شعیب ملک اور ثنا نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک ساتھ بنائی ہوئی رومانوی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو بتایا کہ وہ امریکا میں ہنی مون پریڈ گزار رہے ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید نے شعیب ملک جبکہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کو مینشن کیا اور ایموجیز کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اطلاعات کے مطابق کرکٹر اور اداکارہ کی یہ جوڑی امریکا کے شہر نیویارک میں موجود ہے۔

 

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے بیس جنوری کو آپس میں دوسری شادی کرنے کا اعلان کیا گیا، قومی کرکٹر اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم کچھ وجوہات کی بنا کر اُن کا سفر ختم ہوگیا جبکہ اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اس کے علاوہ ثنا جاوید کی شوبز انڈسٹری کی شخصیت عمیر جسوال کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور پھر یہ ختم ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!