شادی کے بعد پتا چلا کہ ۔۔ ! جویریہ سعود نے بڑا اعتراف کرلیا

شادی کے بعد پتا چلا کہ ۔۔ ! جویریہ سعود نے بڑا اعتراف کرلیا

بار بار محبت کرنے والے لوگ نہ صرف شادیاں ختم کردیتے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں
شادی کے بعد پتا چلا کہ ۔۔ !  جویریہ سعود نے بڑا اعتراف کرلیا

Webdesk

|

9 Oct 2025

کراچی: اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ایک مرد کا ساتھ عورت کو کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جویریہ سعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے اور یہ کہ عورتیں بھی متعدد بار محبت کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں عام طور پر مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں کہ عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں۔ان کے مطابق عورتوں میں بار بار محبت کرنے کی جرات نہیں ہوتی جب کہ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ بار بار محبت کرنے والے لوگ نہ صرف شادیاں ختم کردیتے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں اور ایسے لوگ پھر کبھی کسی کے نہیں ہو تے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یک طرفہ محبت دیمک کی طرح انسان کو اندر ہی اندر سے کھا جاتی ہے۔پروگرام میں با کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا اور ان کی شادی مکمل طور پر ارینج میریج تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ عورت کی زندگی میں مرد کا آنا اسے کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!