شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ نے ان تمام خبروں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

Webdesk

|

21 Apr 2025

ممبئی : بھارتی خوبرو سپر اسٹار، اداکارہ و کاروباری شخصیت ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کیا ہے جس میں ان کی بیٹی آرادھیا بھی ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی یہ خوبصورت جوڑی اکثر اوقات ہی علیحدگی اور طلاق جیسی خبروں میں گھری رہتی ہے، ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ نے ان تمام خبروں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن جو بالی ووڈ کے سب سے باوقار جوڑوں میں سے ایک ہیں، نے 20 اپریل 2025 کو اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی۔

2007 میں شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی فیملی تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

ایشوریا رائے کی تصویر میں ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آردھیا کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز شیئر کی گئی ایشوریا رائے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے پیار اور نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ابھیشیک بچن آخری بار فلم بی ہیپی میں نظر آئے تھے اور ان کی آئندہ فلم اکشے کمار کے ساتھ ہاس فل 5 ہو گی۔ایشوریا رائے کو آخری بار تیلگو فلم پونیئن سیلوان: II  میں دیکھا گیا تھا۔

ایشوریا رائے نے 2024 کے کانز فلم فیسٹیول میں آرادھیا کے ساتھ شرکت کر کے خوب توجہ حاصل کی تھی۔شائقین اب اس سال بھی ایشوریا کو کانز فیسٹیول میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!