شناخت خفیہ رکھ کر دلہن نے شادی میں ملنے والا 1 کروڑ سے زائد کا سونا مظلوم فلسطینیوں کو عطیہ کردیا

شناخت خفیہ رکھ کر دلہن نے شادی میں ملنے والا 1 کروڑ سے زائد کا سونا مظلوم فلسطینیوں کو عطیہ کردیا

ترکیہ کی دلہن نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی شروعات غزہ کے لوگوں کو ریلیف دے کر کرنا چاہتی ہیں
شناخت خفیہ رکھ کر دلہن نے شادی میں ملنے والا 1 کروڑ سے زائد کا سونا مظلوم فلسطینیوں کو عطیہ کردیا

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

استنبول: ترکیہ کی ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر ملنے والے سونے کے زیورات (جہیز) کو غزہ کے فلسطینیوں کی امداد کے لیے عطیہ کر دیا

دلہن نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی اور کہا ہے کہ وہ بغیر کسی نمود و نمائش کے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔ خاتون نے  اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز ایک ایسے فلاحی عمل سے کرنے کا فیصلہ کیا جو غزہ کے متاثرین کے دکھوں کو کم کر سکے۔

دلہن نے امید ظاہر کی کہ اس کا یہ قدم دوسروں کے لیے بھی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا باعث بنے گا۔ رپورٹس کے مطابق عطیہ کردہ سونے کی مالیت تقریباً 15 لاکھ ترکی لیرا (39,035 امریکی ڈالر) ہے جبکہ پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے مطابق غزہ پٹی میں خوراک کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں، اور کئی خاندان "جو کچھ بھی دستیاب ہے" کھا رہے ہیں چاہے وہ غیر محفوظ ہی کیوں نہ ہو۔

ادارے نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ "انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں۔"  

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی ہفتوں پر محیط ناکہ بندی کے باعث غزہ میں ان کے خوراک کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال غزہ کے لاکھوں بے گھر شہریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔  

ترکی کی اس نوجوان خاتون کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی ایک روشن مثال کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عام افراد بھی اپنی محدود وسائل کے ذریعے عالمی انسانی بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!