1 hour ago
صحت بخش کھانے اور وزن میں کمی کیلیے جیل جانا ضروری ہے، ڈکی بھائی
قیدیوں کو صرف روٹی اور پانی دیا جاتا ہے یا روٹی بھی نہیں ملتی، ڈکی بھائی
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2026
معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کا سہرا جیل کی صحت بخش غذا اور صاف ستھرے ماحول کے سر سجادیا۔
ڈکی بھائی نے عدالتی سماعت کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنے وزن میں کمی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’جیل کا کھانا صاف ستھرا اور صحت بخش تھا، مٹاپے سے بچنے کیلیے جیل سے آٹا منگوا لینا چاہیے یا خود جا کر لے آنا چاہیے۔
ڈکی بھائی نے کہا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ قیدیوں کو صرف روٹی اور پانی دیا جاتا ہے یا روٹی بھی نہیں ملتی، جبکہ حقیقت میں جیل کا کھانا صحت بخش اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ہوتا ہے۔
Comments
0 comment