سال 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

سال 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

پاکستانیوں نے واٹس ایپ چینل بنانے اور کینیڈا جانے کا طریقہ بھی بہت زیادہ سرچ کیا
سال 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

Webdesk

|

13 Dec 2023

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کی جانب سے سال 2023 میں سرچ کیے گئے مواد کی فہرست شئیر کردی۔

اس بار گوگل نے پاکستان سے متعلق آٹھ کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کھیلوں، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانا پکانے کی ترکیبیں اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی کیٹیگری میں حریم شاہ سرفہرت، ٹک ٹوکر علیزہ سحر  دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسرا نمبر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف جبکہ چوتھا کرکٹر عبداللہ شفیق، پانچواں عثمان خان اور چھٹا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا نمبر ہے۔

گوگل پر پاکستانیوں کی زیادہ توجہ کرکٹرز پر رہی، گلین میکسویل، شبمن گل، اور حسیب اللہ خان اس سال ٹاپ 10 سرچز میں شامل ہیں۔

اسرائیل اور غزہ کی جنگ نے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے خبروں کے عنوان کے طور پر سرفہرست مقام حاصل کیا، اس کے بعد احساس پروگرام اور ٹک ٹوکر علیزہ سحر کا نمبر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی گوگل کی درجہ بندی کے مطابق اس سال اس فہرست میں کسی بھی فلم یا ڈرامے کو جگہ نہ مل سکی۔

اس کے برعکس ہالی ووڈ کی "اوپن ہائیمر" پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ثابت ہوئی جبکہ "باربی،" "جان وِک" اور "ایکسٹریکشن 2" بھی زیادہ سرچ ہوئی۔

پاکستانیوں کی بالی ووڈ سے رغبت برقرار ہے جس کا ثبوت پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں سے ملتا ہے، جن میں شاہ رخ خان کی 'جوان'، 'پٹھان،' شاہد کپور کی 'فرزی،' سلمان خان کی 'ٹائیگر 3،' اور سنی دیول کی 'گدر 2' شامل ہیں۔

"کیسے کریں" کیٹیگری میں، پاکستانیوں نے بنیادی طور پر "واٹس ایپ چینل کیسے بنایا جائے؟" کے بارے میں رہنمائی حاصل کی۔ اور "کینیڈا کے ویزا کے لیے اپلائی کیسے کریں؟"

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’ہم ٹو سرچ‘ کیٹیگری میں مختلف عالمی سرچز کے درمیان صرف ایک پاکستانی آئٹم نے اس فہرست میں جگہ بنائی جبکہ علی سیٹھی اور شائی گل کا ہٹ ٹریک 'پسوڑی'، عالمی سطح پر آٹھویں نمبر پر ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!