سلمان خان بالی وڈ انڈسٹری سے مایوس ہوگئے

Webdesk
|
4 Apr 2025
دبنگ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر تہلکہ مچانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جس کی ایک وجہ انڈسٹری کے دوستوں سے سپورٹ نہ ملنا بھی ہے۔
سلمان خان بالی وڈ میں فلم کی کامیابی کیلیے دوستوں کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، انہوں نے دوبارہ ریلیز کے دوران اکثر فلموں جیسے کہ صنم تیری قسم، جوان اور لاپتا لیڈیز کیلیے آواز اٹھائی۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان کا مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاید وہ (بالی وڈ کے دوست) سمجھتے ہیں کہ مجھے ان کے سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے لیکن مجھ سمیت سب کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکار نے فلم موہن لال اور پرتھوی راج سوکمارن کی L2: Empuraan کی تشہیر کیلیے وقت نکالا جو سکندر سے کچھ دن پہلے ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے سنی دیول کی فلم جاٹ کیلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ماضی قریب میں سنی دیول، عامر خان اور سنجے دت نے سکندر کی تشہیر کی۔ سنی دیول نے فلم کیلیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا لگائی جبکہ عامر خان نے سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کے ساتھ ایک پروموشنل ویڈیو میں حصہ لیا۔
Comments
0 comment