سلمان خان سے شادی کی خواہش، خاتون مداح گرفتار

سلمان خان سے شادی کی خواہش، خاتون مداح گرفتار

24 سالہ مداح سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہائوس میں پہنچی تھی۔
سلمان خان سے شادی کی خواہش، خاتون مداح گرفتار

Webdesk

|

3 Jun 2024

مہاراشٹر: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسلمان خان سے شادی کی خواہش کرنے والی مداح کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ مداح سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہائوس میں پہنچی تھی۔

شادی کی خواہش مند مداح سلمان خان کے فارم ہائوس کے باہر اِدھر سے ادھر چکر لگاتی رہی، لڑکی کی مشکوک حرکتیں دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے خاتون مداح کو گرفتار کرلیا۔

خاتون مداح کا پولیس کو کہنا تھا کہ وہ سلمان خان سے بیحد محبت کرتی ہے اور اداکار سے شادی کرنا چاہتی ہے، اسی لیے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے فارم ہائوس کا رخ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے مداح کو کانسلنگ کے لیے ایک این جی او کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد مداح کو نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال لے جایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!