سنجے دت فلم' ویلکم ٹو دی جنگل ' کی کاسٹ سے کیوں باہر ہوگئے؟

سنجے دت فلم' ویلکم ٹو دی جنگل ' کی کاسٹ سے کیوں باہر ہوگئے؟

سنجو با با ویلکم ٹو دی جنگل کی کاسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، جبکہ فلم میں جیکولین ، روینہ ٹنڈن سمیت دیگر کاسٹ تاحال موجود ہے۔
سنجے دت فلم' ویلکم ٹو دی جنگل ' کی کاسٹ سے کیوں باہر ہوگئے؟

Webdesk

|

21 May 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سنجے دت اکشے کمار کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی کاسٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سنجو با با ویلکم ٹو دی جنگل کی کاسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، جبکہ فلم میں جیکولین ، روینہ ٹنڈن سمیت دیگر کاسٹ تاحال موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو باباکا فلم سے ارادہ تبدیل کرنے کی وجہ ممکنہ انکی صحت کے مسائل ہیں، بتایا جارہا ہے کہ سنجے دت صرف ایک دن کیلئے فلم کی شوٹنگ میں حاضر ہوئے بعدازاں انہوں نے فلم کا مزید حصہ بننے سے انکار کردیا۔

فلم میں سنجے دت کا کردار ایکشن سے بھرپور تھااور اس وجہ سے، انہوں نے اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ویلکم ٹو دی جنگل ویلکم فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔ پہلا حصہ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں، 2007 میں ریلیز ہوا تھا جس میں اکشے کمار ، کترینہ کیف، انیل کپور، نانا پاٹیکر اور پریش راول سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!