ثانیہ مرزا کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

ثانیہ مرزا کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں
ثانیہ مرزا کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

Webdesk

|

9 Mar 2024

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ 

ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سبز رنگ کے لباس میں جیولری پہنے ہوئے ہیں۔ 

سابق ٹینس اسٹار کا تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا تھا کہ”شاہی جنون“

ان کی تصاویر پر بالی ووڈ فلمساز فرح خان نے لکھا کہ ’تم اتنے اچھے کپڑے پہن کر کہاں جانے کی تیاری کررہی ہو۔‘

ثانیہ مرزا نے یہ تو نہیں بتایا کہ اُن کی کہاں کی تیاری ہے مگر مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!