ثانیہ مرزا کی دوسری شادی سے متعلق نبیل ظفر نے کیا کہا؟
Webdesk
|
17 May 2024
کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوپاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار نبیل ظفر نے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔
گزشتہ دنوں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ جب میں نے اس بات پر یقین کیا کہ میں اکیلی ہی کافی ہوں تو میری زندگی اچھی گزرنے لگی۔
اب حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نبیل ظفر بطورِ مہمان شریک ہوئے، جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران اداکار سے ثانیہ مرزا کی اسی وائرل ویڈیو سے متعلق ان سے پوچھا گیا۔
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی صرف ایک مرد یا عورت پر ختم نہیں ہوتی، ہمارا دینِ اسلام بھی یہی کہتا ہے۔
نبیل کا کہنا تھا کہ جب وہ شخص آپ کو چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے اور اس نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کرلی ہے تو پھر آپ کو بھی دوسری شادی کرلینی چاہیے کیونکہ تنہا زندگی نہیں گزرتی۔
ڈرامہ سیریل بلبلے کے کردار نبیل نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے ہم انسانوں کو اسی لیے پیدا کیا ہے تاکہ ہم دنیا میں اپنے خاندان بنائیں، ویسے تو ہر انسان اپنے لیے کافی ہے لیکن دنیاوی زندگی کے لیے خاندان یا ہمسفر کا ہونا لازمی ہے۔
Comments
0 comment