ثروت گیلانی کس سے محبت کرتی ہیں؟

ثروت گیلانی کس سے محبت کرتی ہیں؟

ثروت گیلانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی۔
ثروت گیلانی کس سے محبت کرتی ہیں؟

Webdesk

|

21 May 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے یک طرفہ محبت کے حوالے سے اپنی دلی کیفیت بیان کر دی۔

حال ہی میں ادکارہ ثروت گیلانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ کا یک طرفہ محبت کے عنوان پر کہنا تھا کہ یہ ہوتی ہے ہر انسان کو لیکن اس میں دو لوگ نہیں بلکہ ایک زخمی ہوتا ہے ، اس کے بعد ان سے میزبان نے پوچھا کہ کبھی اس یک طرفہ محبت کی گہرائی اور شدت کو محسوس کیا ہے؟

دوسرے سوال پر اداکارہ ثروت نے کہا کہ جی ہاں بالکل ، اگر محبت نہیں کی تو ہم زندہ کیوں ہیں؟

ثروت گیلانی نے کہا کہ مجھے روزانہ ہی بہت فینز ملتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ آج سے کچھ سال پہلے مجھے کپڑوں کی خریداری کے دوران ایک خاتون ملی تھیں جنہوں نے میرے پاس آتے ہی یہ بولنا شروع کر دیا کہ تم بہت بری ہو ، تم نے کسی کا خوشحال گھر توڑ دیا، ان کی اس بات پر میں نے ڈر کر کہا کہ نہیں جی میں وہ نہیں ۔

 اداکارہ کے بقول پھر بھی خاتون خاموش نہیں ہوئیں اور ڈرامے کے اداکاروں کے نام لینے لگ گئیں تو میں سمجھی کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ ڈرامے میں اچھا نہیں کیا تم نے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بات سن کر میں ڈر گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!