تمھارا جسم بہت پیارا ہے، سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نامناسب گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

تمھارا جسم بہت پیارا ہے، سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نامناسب گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
تمھارا جسم بہت پیارا ہے، سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نامناسب گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

سوشل میڈیا پر روز بہ روز نت نئے تنازعات جنم دے رہے ہیں اور اس بار نشانہ بنے ہیں یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب، جن کی حالیہ ٹک ٹاک لائیو نشریات کا ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل پلیٹ فارمز پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

رجب بٹ جو ماضی میں متعدد تنازعات اور مقدمات کے باعث پاکستان سے برطانیہ منتقل ہو چکے ہیں، وہاں سے ہی اپنے ویڈیوز اور لائیوز جاری رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی سوشل میڈیا پر ایک نمایاں مگر متنازع شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔ وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ دائر کیا تھا، جو بعد میں عدالت سے باہر طے پا گیا اور انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سامعہ اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں سامعہ نے اپنے بولڈ لباس کے دفاع میں کہا تھا کہ "لوگوں کی تنگ ذہنیت کی وجہ سے میرے کپڑے بھی تنگ دکھائی دیتے ہیں۔" اسی گفتگو میں انہوں نے رجب بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے عوام نے رجب کی حمایت نہیں کی، ویسا ہی رویہ اب ان کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔

اسی پس منظر میں دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک مشترکہ لائیو سیشن کیا جہاں ہونے والی بے تکلف گفتگو کے چند حصے کلپ کی صورت میں وائرل ہوئے۔ ویڈیو میں رجب بٹ کو سامعہ کے جسمانی خدوخال کے بارے میں نامناسب تبصرے کرتے دیکھا گیا، جبکہ سامعہ بھی ہنستے ہوئے اس گفتگو میں شریک رہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کی باڈی شیپ اور فٹنس سے متعلق جملے کہے جنہیں صارفین نے "غیر شائستہ" اور "حد سے زیادہ ذاتی" قرار دیا۔

کلپ سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی عوامی ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ متعدد صارفین نے دونوں انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ گفتگو معیار سے گری ہوئی اور اخلاقیات سے عاری ہے۔ ایک صارف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا: "یہ لوگ عوامی پلیٹ فارم پر ایسی باتیں کرتے ہیں اور پھر خود کو رول ماڈل بھی کہتے ہیں!"

ایک اور تبصرہ تھا: "رجب بٹ کو اپنی فیملی کا خیال بھی نہیں، اور یہ سب آن لائن کر رہا ہے۔"

اس وائرل کلپ نے دونوں شخصیات کو ایک بار پھر شدید تنازعات میں گھیر دیا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مواد کو روکنے کے لیے پلیٹ فارمز کو سخت قوانین وضع کرنے چاہئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!