1 hour ago
ٹک ٹاکر پیاری مریم اولاد کی پیدائش کے دوران انتقال کرگئیں
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2025
ٹک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گئیں۔
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم جمعرات کے روز ولادت کے فوراً بعد انتقال کر گئیں۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے شوہر احسن علی نے سوشل میڈیا پر کی۔
احسن علی نے انسٹاگرام پر پیاری مریم کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور اہل خانہ کیلیے صبر کی دعا کی۔
پیاری مریم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا اور متعدد معروف شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
کنٹینٹ کریئیٹر فاطمہ جعفری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حمل ایک نہایت حساس مرحلہ ہوتا ہے اور خواتین کو اس دوران خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا “اللہ ان کی بخشش فرمائے۔ آمین۔”
معروف انفلونسر کین ڈول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مریم کو “ایک نہایت پیاری روح” قرار دیا۔
پیاری مریم کو ان کے سادہ اور دلکش انداز، لائف اسٹائل وی لاگز اور روزمرہ زندگی کے حسین لمحوں کو شیئر کرنے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ حالیہ پوسٹس میں وہ ماں بننے کی خوشی بار بار ظاہر کر رہی تھیں۔
Comments
0 comment