9 mins ago
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت
Webdesk
|
26 Nov 2025
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی، ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔
کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید کو سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردیا۔
واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر موت کی نیند سلادیا گیا تھا۔
معروف ٹک ٹاکر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی تھیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریبا 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام اکانٹ پر تقریبا 5 لاکھ فالوورز تھے۔
Comments
0 comment