توہین مذہب پر قتل کا خدشہ، رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

توہین مذہب پر قتل کا خدشہ، رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

یوٹیوبر نے اپنے وی لاگ میں اس بات کی تصدیق کی
توہین مذہب پر قتل کا خدشہ، رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے  کی تصدیق کردی ہے۔

یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ویلاگ میں انکشاف کیا کہ وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ توہین مذہب کے الزامات اور اپنے خاندان کی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔  

رجب بٹ نے جذباتی انداز میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غلطی کی، لیکن جب اللہ نے معاف کر دیا تو انسانوں کو بھی درگزر کرنا چاہیے۔ ان کے مداحوں نے انہیں حمایت کا یقین دلایا اور بیرون ملک رہنے کا مشورہ دیا۔  

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی سامان کے اکیلے چلے گئے ہیں اور اب انہیں اپنے گھر واپس جانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے اپنے والدین کی سلامتی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!