تیجس طیارے کی تباہی، بھارتی اداکار مودی پر برس پڑے

تیجس طیارے کی تباہی، بھارتی اداکار مودی پر برس پڑے

جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔
تیجس طیارے کی تباہی، بھارتی اداکار مودی پر برس پڑے

Webdesk

|

23 Nov 2025

دبئی : دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔

شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اداکار اکشے کمار نے کہا کہ پائلٹ کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں پورا ملک شریک ہے۔

قوم اپنی جان قربان کرنے والے اہلکار کو یاد رکھے گی۔ریتھک روشن نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف بھارتی فضائیہ بلکہ ہر بھارتی کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے۔

رجنی کانت نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!