وی لاگر معاذ صفدر کے بھائی کی مہندی، تصاویر سامنے آگئیں

وی لاگر معاذ صفدر کے بھائی کی مہندی، تصاویر سامنے آگئیں

معاذ صفدر کا شمار پاکستان کے بڑے یوٹیوبرز میں ہوتا ہے
وی لاگر معاذ صفدر کے بھائی کی مہندی، تصاویر سامنے آگئیں

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2024

پاکستانی وی لاگر معاذ صفد کے بھائی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار اور نوجوان کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا اور اب اُن کا شمار یوٹیوب کے بڑے اسٹارز میں ہوگا۔

معاذ صفد کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر تقریبا 4.32 ملین سبسکرائبرز بھی ہیں، اُن کی ویڈیوز بھی لاکھوں کی تعداد میں دیکھی جاتی ہیں۔

Maaz Safder Brother Hussain Safder's Mehndi Pictures

معاذ صفدر کی شناخت فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے ہے اور انہیں مداح ڈیلی وی لاگنگ کیلیے پسند بھی کرتے ہیں، وہ اپنی ویڈیوز میں اہلیہ، بچے، دو بھائی، بہن اور والدین کو بھی دکھاتے ہیں۔

Maaz Safder Brother Hussain Safder's Mehndi Pictures

معاذ صفدر اور ان کے اہل خانہ اپنے چھوٹے بھائی حسین صفدر کی شادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

وہ تمام تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس سے قبل حسین کی قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

Maaz Safder Brother Hussain Safder's Mehndi Pictures

آج، معاذ صفدر نے مہندی کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ان کی فیملی اور ان کے بھائی شاز صفدر کی فیملی نے شرکت کی۔

Maaz Safder Brother Hussain Safder's Mehndi Pictures

ان کے بیٹے باسل اور والدین کو بھی دلکش تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!