ویڈیو: پاک بھارت تقسیم کے وقت بچھڑنے والے دوستوں کی بڑھاپے میں جذباتی ملاقات
Webdesk
|
11 Mar 2024
پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد بچپن کے دو دوستوں کی جذباتی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان میں مقیم دو بزرگ جو بچپن میں گہرے دوست تھے اُن کی سوشل میڈیا کی مدد سے 41 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔
اس جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر کئی لوگوں کے پگھل گئے۔
ملاقات کرنے والے دوستوں کا نام شاکر اور کوٹھاری ہے، جو تقسیم سے قبل بھارتی گجرات میں مقیم تھے۔
تقسیم کے وقت شاکر کی عمر صرف بارہ سال تھی تو وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوا اور پھر راولپنڈی میں ہی سکونت اختیار کرلی۔ جبکہ کوٹھاری ممبئی میں ہی مقیم ہیں۔
کوٹھاری نے بتایا کہ جب اُسے شاکر کے پاکستان جانے کی اچانک خبر ملی تو وہ بہت زیادہ پریشان اور دکھی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اُس کی پڑھائی کا بھی حرج ہوا۔
شاکر نے اپنے دوست کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ راولپنڈی پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے رابطہ منقطع ہو گیا جس سے دورے ناممکن ہو گئے۔
برسوں بعد 1982 میں شاکر امریکی ریاست کنیکٹی کٹ چلا گیا اور اسے ایک باہمی دوست کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کا دیرینہ ساتھی نیویارک آ رہا ہے۔ جہاں وہ پہلے بار کئی سالوں کے بعد ملے۔
یہ ملاقات ایک انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ممکن ہوسکی کیونکہ کوٹھاری کی پوتی نے اپنے دادا کے دوست شاکر کی تلاش کے حوالے سے ویڈیو ڈالی تھی۔
Comments
0 comment