اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئیں

اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئیں

مدیحہ نقوی کی والدہ طویل العمری کے باعث طبی مسائل کا شکار تھیں
اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک

|

16 May 2024

معروف اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ طویل المعمری کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مدیحہ نقوی کی والدہ کا انتقال بدھ کے روز ہوا، وہ طویل المعمری کی وجہ سے طبی مسائل کا شکار تھیں۔

واضح رہے کہ مدیحہ نقوی کی والدہ فیصل سبزواری کی دوسری خوش دامن تھیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے معروف اینکر پرسن مدیحہ نقوی کی والدہ اور حق پرست سینیٹر فیصل سبزواری کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری سمیت تمام اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!