ہمارے پاس ریاستی مشینری نہیں، حماد اظہر کی پنجاب سے کم کارکنان نکلنے پر وضاحت
حماد اظہر نے اس بیان میں تصدیق کردی کہ احتجاج اور مظاہروں میں کے پی سے سرکاری مشینری استعمال ہوتی ہے
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما حماد اظہر نے اسلام آباد احتجاج میں اپنے صوبے سے کم کارکنان کی شرکت پر وضاحت پیش کی ہے۔
حماد اظہر نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پنجاب سے نکلنے والے کارکنان کی تعداد کم تھی۔
انہوں نے اعتراف کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس ریاستی مشینری نہیں جو زیادہ کارکنان کو نکال سکیں یا بھرپور اہتمام کے ساتھ اسلام آباد پہنچتے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پنجاب سے کارکنان اور قیادت کے نہ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے لوگ شدید تنقید کررہے ہیں۔
حماد اظہر نے اس تنقید پر جواب دیتے ہوئے کے پی حکومت کو خاموش تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دھرنے یا احتجاج میں خیبرپختونخوا حکومت ریاستی مشینری کا استعمال کرتی ہے۔
Comments
0 comment