بھارت کے ممکنہ حملے کے پیش نظر وادی نیلم میں بلیک آؤٹ

ویب ڈیسک
|
5 May 2025
پاک بھارت کشیدگی کے آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں احتیاطی طور پر بلیک آؤٹ کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گذشتہ رات احتیاطی طور پر بلیک آؤٹ کیا گیا۔
محکمہ برقیات کے حکام کے مطابق، ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاگراں اور سرگن پاور ہاؤسز کے ساتھ ساتھ نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حفاظتی تدابیر کے تحت اٹھایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے باشندوں کو ممکنہ خطرات سے بچانا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں ہو خاموش کرادیا تھا۔
Comments
0 comment