پاک بھارت جنگ بندی کو کن ممالک نے خوش آئند قرار دیا؟

پاک بھارت جنگ بندی کو کن ممالک نے خوش آئند قرار دیا؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مختلف ممالک کا خیر مقدم
پاک بھارت جنگ بندی کو کن ممالک نے خوش آئند قرار دیا؟

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو مختلف ممالک نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی صدر اور ٹیم کی جانب سے ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس پر 12 مئی تک عملدرآمد ہوگا۔

دونوں ممالک نے جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ شام ساڑھے چار بجے کے بعد سے 12 مئی کی دوپہر تک دونوں جانب سے کوئی جارحیت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو کئی ممالک نے مذاکرات کیلیے منانے کی کوشش کی تاہم اُس نے انکار کیا مگر گزشتہ شب پاکستانی ایئربیسز پر حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور میزائلوں کی بارش کی اُس کے بعد بھارت نہ صرف پیچھے ہٹا بلکہ مذاکرات کی میز پر بھی آیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے امریکا سے مداخلت اور ثالثی کی درخواست کی گئی تھی۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مختلف ممالک کا خیر مقدم

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیا، سمیت دیگر نے خیر مقدم کیا اور اس کو نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات  پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کاہ کہ امید ہے یہ اقدام جنوبی ایشیائی خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، دونوں ممالک میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!