ٹرمپ نے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر دی

ٹرمپ نے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر دی

سات ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں
ٹرمپ نے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر دی

Webdesk

|

5 Jun 2025

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کو بیرونی خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سات دیگر ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن میں برونڈی، کیوبا، لاس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔

ٹرمپ نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملہ جو کولوراڈو کے شہر بولڈر میں پیش آیا، اس نے یہ ظاہر کر دیا کہ غیر ملکی شہریوں کا بغیر مکمل جانچ کے داخلہ ہمارے ملک کے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ نو جون سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے غیرملکی طلبا کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!