مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان پی ٹی آئی میں شمولیت کیلیے تیار، عید کے بعد بڑا سیاسی دھماکا ہوگا

ویب ڈیسک
|
5 Jun 2025
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق گورنر سندھ اور مریم نواز کے ترجمان کی عید کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامور رہنما اور سابق گورنر زبیر عمر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
زبیر عمر، سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور ترجمان رہ چکے ہیں، کے لیے پی ٹی آئی کی رکنیت کی تمام تر تفصیلات طے کر لی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے اس معاملے پر پارٹی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی، جنہوں نے زبیر عمر کی شمولیت کو منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، عید کے بعد زبیر عمر کو باقاعدہ طور پر پارٹی میں شامل کر لیا جائے گا۔
زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو سیاسی حلقوں میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پارٹی کی سیاسی طاقت میں اضافے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
Comments
0 comment