پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار ہوگئے ہیں، ٹرمپ

پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار ہوگئے ہیں، ٹرمپ

دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے بعد امن کی کوششیں تیز ہوئیں، ٹرمپ
پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار ہوگئے ہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے بعد امن کی کوششیں تیز ہوئیں اور پاکستان و بھارت فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ 

ٹرمپ نے دونوں ممالک کے عوام کو مبارک دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، اور امریکا اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے تعاون کیا۔  

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حالات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ رات پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے بعد دونوں ممالک نے احتیاطی اقدامات کیے تھے۔

عالمی برادری نے دونوں ملکوں سے پرامن مذاکرات کی اپیل کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!