پی ٹی آئی کا بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد میں دوبارہ مارچ کا فیصلہ
پارلیمانی پارٹی کی مرکزی قیادت پر تنقید، آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کا اعادہ
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے اس بار پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے ڈی چوک دھرنے سے غائب ہونے پر مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور استفسار کیا کہ اتنے اہم موقع پر کہاں غائب تھے۔
اراکین نے اسلام آباد سے واپسی کو پارٹی کی ناکامی قرار نہیں دیا تاہم یہ فیصلہ کیا کہ اب کی بار بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا ہے اور موجودہ دھرنے میں ہونے والی کوتاہیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا۔
پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
Comments
0 comment