6 hours ago
کراچی میں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والا قاری گرفتار

ویب ڈیسک
|
6 May 2025
شہر قائد کے ایک مدرسے کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنے والے قاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی، الیاس گوٹھ کے قریب ایک خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ایک استاد کو گرفتار کر لیا، جو طلبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کا مرتکب تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خان محمد مدرسے میں طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم طلبہ کو دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ قاری اُس کے ساتھ کئی روز سے غیر اخلاقی حرکات کررہا تھا، پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس مزید شواہد اکٹھا کر رہی ہے تاکہ ملزم کو سخت سزا دلائی جا سکے۔
Comments
0 comment