سونے کی فی تولہ کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Webdesk
|
6 May 2025
کراچی : آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,100 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 5232 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
Comments
0 comment