بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر پاک بحریہ نے کیا قدم اٹھایا؟

ویب ڈیسک
|
6 May 2025
پہلگام واقعے کے بعد سے بھارتی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان اسے فوری ردعمل دے کر ناکام بھی بنا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کے رافیل طیاروں کی پروازیں ہوں، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ یا پھر بے بنیاد الزامات، پاکستان نے بھارت کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
اب بڑی خبر یہ ہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا جس کے بعد بھارتی طیارہ واپس جانے پر مجبور ہوا۔
پاکستان نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور اسے مسلسل نگرانی میں رکھا۔ملکی بحری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم چوکس اور تیار ہے،
پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ پہل نہیں کرے گا تاہم اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Comments
0 comment